سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے امریکا کے نئے صدر جو بائیڈن کو امریکی عوام کے لیے نئے سنہری دور کا آغاز قرار دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے جو بائیڈن کو امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے صدر جو بائیڈن کا انتخاب امریکی عوام کے لیے نئے سنہری دور کی ابتدا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ جمہوریتوں کے تحفظ کے لیے صدر جو بائیڈن کے اقدامات دنیا پر اہم اثرات ڈالیں گے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دنیا میں قیام امن کے لیے معتدل، انتہاپسندی کی مخالف قوتوں کا کردار ناگزیر ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان امریکا کے بہتر تعلقات خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہیں۔