• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینئل پرل قتل کیس،ملزمان کی رہائی کا ہائیکورٹ کا حکم معطل کرنے کی استدعا مسترد

ڈینئل پرل قتل کیس،ملزمان کی رہائی کا ہائیکورٹ کا حکم معطل کرنے کی استدعا مسترد  


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمی میں انٹر نیشنل اخبار ، وال سٹریٹ جرنل کے سائوتھ ایشیا کیلئے انچارج، امریکی باشندے ڈینئل پرل کے قتل کیس کے ملزمان کی سزائیں مکمل ہونے کے باوجود انہیں انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے فورتھ شیڈیول کے تحت حراست میں رکھے جانے سے متعلق مقدمہ میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر حکومت سندھ کی اپیلوں کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ملزمان کو جاری کئے گئے رہائی کے حکم کیخلاف حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اورچاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

تازہ ترین