• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین لانے کیلئے پاک فضائیہ کا طیارہ آج چین جائیگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کورونا ویکسین کی پاکستان منتقلی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ویکسین پاکستان لانے کے لیے پی آئی اے کی جگہ ایئر فورس کی خدمات حاصل کر لی گئیں ویکسین لانے کا پلان تبدیل،بیجنگ سے پانچ لاکھ خوراکیں کل تک آ جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق چین نے پاکستان کو 5 لاکھ ویکسین مفت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد بیجنگ سے ویکسین پاکستان لانے کے لیے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں، کورونا ویکسین لانے کا پلان تبدیل کر لیا گیا ہے۔

ویکسین پاکستان لانے کیلئے پی آئی اے کی جگہ ائیر فورس کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین یکم فروری بروز پیر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین