• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دودھ کی دکان اور کباڑ میں آگ لگنے کے واقعات

کراچی میں صفورہ گوٹھ میں دودھ کی دکان جبکہ بلدیہ ٹاؤن میں کباڑ میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق صفورہ گوٹھ میں رہائشی عمارت سے متصل دودھ کی دکان میں آگ لگ گئی۔

دودھ کی دکان میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کی وجہ سے دکان کا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم اس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب فائر بریگیڈ کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے سیکٹر 8 اے میں واقع پلاٹ میں پڑے کباڑ میں آگ لگ گئی۔


پلاٹ میں پرانا سامان بھرا ہونے کی وجہ سے آگ کی شدت بڑھ گئی، تاہم فائر بریگیڈ کے 1 فائر ٹینڈر نے پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق اس آگ کے باعث بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، یہ آگ بھی شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

تازہ ترین