• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّفہ: شافعہ خان

صفحات: 286، قیمت: 500 روپے

ناشر: فلیکس اسٹوڈیو، فیصل آباد۔

12 ابواب پر مشتمل یہ کتاب عنوان سے تو کوئی ناول یا افسانہ لگتی ہے، لیکن یہ آزاد کشمیر کے اُن اسفار کے تذکرے پر مشتمل ہے، جو مصنّفہ نے 2015 ء اور بعد کے برسوں میں کیے۔ منظر نگاری اور مکالمے مضبوط ہیں، مصنّفہ احساسات وجذبات کے اظہار کی باریکیوں سے پوری طرح آشنا ہیں، البتہ بیش تر مقامات پر بات کچھ زیادہ ہی پھیلی محسوس ہوتی ہے، حالاں کہ اختصار سے کام لیتے ہوئے قاری کی دِل چسپی برقرار رکھی جا سکتی تھی۔ 

پھر یہ کہ 40 صفحات پر مشتمل تیسرے باب میں مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں سے رابطے کی جاسوسی نوعیت کی کہانی اور اس کے پہلے کے دو ابواب میں انسان کی تخلیق اور موت وغیرہ سے متعلق تحریر قاری کے ذہن کو الجھا دیتی ہے۔ کتاب میں کئی رنگین تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔

تازہ ترین