• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتیاز شیخ کا بجلی کی قیمت میں اضافے پر شدید ردعمل

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بجلی کی قیمت میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تباہی سرکار نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، یہ تبدیلی نہیں بلکہ تباہی سرکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ حکمران مہنگائی مزید بڑھا کر اپنے اے ٹی ایمز کو نوازنے کے لیے کوشاں ہیں، وفاقی حکومت نے50 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو بھی نہ بخشا۔

اُن کا کہنا ہے کہ یہ ظلم کی حکومت ہے اس سے نجات حاصل کرنا لازمی ہو چکا ہے، ملکی تاریخ میں بجلی کی قیمتوں میں اتنی تیزی سے اضافہ کبھی نہیں ہوا۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ 

تازہ ترین