وفاقی وزیر علی زیدی کہتے ہیں کہ کراچی جیسے شہر میں فائر ٹینڈرز نہ ہونا تشویش ناک ہے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں 52 فائر ٹینڈرز بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر، علی زیدی ، سابق میئر کراچی وسیم اختر اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد نے بھی شرکت کی۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی تقریب سے خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ کراچی جیسے شہر میں فائر ٹینڈرز کا نہ ہونا تشویش ناک ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فائر ٹینڈرز کی بنیادی سہولتیں ہر شہر کو میسر ہوتی ہیں، ماضی میں کراچی میں بڑی بڑی آگ لگی جنہوں نے بڑا نقصان پہنچایا۔