• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائر ٹینڈر منصوبہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلے گا: گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ فائر ٹینڈر منصوبہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلے گا۔

گورنر ہاؤس کراچی میں 52 فائر ٹینڈرز بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر، علی زیدی، سابق میئر کراچی وسیم اختر اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد نے بھی شرکت کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے فائر ٹینڈرز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچرا اٹھانے کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بری طرح ناکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ میئر کو دنیا میں فادر آف سٹی کہا جاتا ہے، ہمارے ہاں بیچارا کہتے ہیں، گورنر بنا تو وسیم اختر میرے پاس یہ فائر ٹینڈر کا پراجیکٹ لائے تھے۔


عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ میں نے اس پراجیکٹ پر کام شروع کیا تو بہت کچھ معلوم ہوا، معلوم ہوا کہ نہ ڈیزل کے پیسے ہیں نہ ڈرائیور ہیں۔

گورنر سندھ کا خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہنا ہے کہ فائر ٹینڈر منصوبہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلے گا، رینجرز کو بھی اس منصوبے میں پارٹنر بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین