• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی کارروائیوں میں بے ضابطگیوں کے خاتمہ کیلئے ہدایات نامہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم نے عدالتی کارروائیوں میں مختلف بے ضابطگیوں کو ختم کرنے اور نظام کو مزید موثر بنانے کے لئے نیا ہدایات نامہ جاری کر دیا جس کے تحت جوڈیشل افسران تمام عبوری حکمنامے خود تحریر کریں گے اور تمام سیشن جج اپنے اضلاع کی عدالتوں کی انسپکشن رپورٹ 15یوم میں ہائی کورٹ کو ارسال کیا کریں گے۔ یہ ہدایت نامہ صوبے کی ضلعی عدالتوں میں ہونے والی انسپکشن کے دوران مختلف بے ضابطگیاں سامنے آنے پر جاری کیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے صوبہ بھر کے سیشن ججوں کو جاری مراسلے میں تمام جوڈیشل افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہر قسم کے عبوری حکم نامے جوڈیشل افسران خود لکھیں گے ۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ حتمی دلائل کے بعد مقدمات میں غیر ضروری اور لمبی تاریخ نہیں دی جائے گی اور ضابطہ دیوانی کے تحت متعین وقت کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا، عدالتیں تکنیکی بنیادوں پر بار بار نوٹس جاری نہ کریں۔ مراسلے میں تنبیہ کی گئی ہے کہ تمام ہدایات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے۔
تازہ ترین