• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیپ کمار کے گھر اور کپور حویلی کی خریداری کا معاملہ گھمبیر ہوگیا


دلیپ کمار کے گھر اور کپور حویلی کی خریداری کا معاملہ گھمبیر ہوگیا، ایک طرف دلیپ کمار اور کپور خاندان کے مکانات کی خریداری کے لیے محکمہ آثار قدیمہ کو فنڈز مل گئے، مگر دوسری طرف دلیپ کمار کے گھر کے مالکان قیمت نہ ملنے پر اڑ گئے۔

دستاویز کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ نے 2 کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار روپے ڈپٹی کمشنر کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیے، دلیپ کمار کے چار مرلہ گھر کی خریداری کے لیے 80 لاکھ 56 ہزار روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق سوا چھ مرلہ کپور حویلی کی خریداری کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر آر کیا لوجی کا کہنا ہے کہ محکمہ آرکیالوجی گھروں کی خریداری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔

ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ حکومت کی خریداری سے متعلق پیشکش کوگھر کے موجودہ مالکان رد نہیں کرسکتے، مالکان سے صرف گھروں کی قیمتوں پر بات ہوسکتی ہے۔


گل رحمان ایڈو کیٹ نے کہا کہ حکومت دلیپ کمار کا گھر خریدنا چاہتی ہے تو مارکیٹ ریٹ ادا کرے، مارکیٹ ریٹ کے مطابق گھر کی قیمت 35 کروڑ روپے بنتی ہے۔

کپور حویلی کے مالک علی قادر کا کہنا ہے کہ حکومتی قیمت کے خلاف عدالت جاؤں گا، علاقے میں فی مرلہ زمین کی قیمت 4 کروڑ روپے ہے۔

مالک کپور حویلی نے کہا کہ حکومت کپورحویلی کے 2 ارب روپے ادا کرے۔

تازہ ترین