• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری چیلنج


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹ کے امیدوار فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظور کو چیلنج کر دیا۔

عدالتِ عالیہ میں قادر خان مندوخیل نے فیصل واؤڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کر دی۔

قادر خان مندوخیل نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیصل واؤڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، ریٹرننگ افسرکے سامنے اعتراضات دائر کیئے مگر انہوں نے سننے سے ا نکار کر دیا۔

ان کا مزید کہنا ہےکہ ریٹرننگ افسر کا اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، فیصل واؤڈا حقائق چھپانے پر عوامی عہدے کے لیے نا اہل ہیں۔


قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی ہے کہ فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیئے جائیں، انہیں سینیٹ الیکشن کیلئے نا اہل قرار دیا جائے۔

قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ کی دائر کی گئی اپیل میں صوبائی الیکشن کمیشن، ریٹرنگ آفیسر اور فیصل واؤڈا کو فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین