• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوئنگ نے اپنے درجنوں 777طیارے گراؤنڈ کردیئے، PIA کا آپریشنل رکھنے کا اعلان

نیویارک (اے ایف پی، جنگ نیوز) امریکا اور نیدرلینڈ میں دوران پرواز بوئنگ کمپنی کے طیاروں کو حادثات کے بعد امریکی طیارہ ساز کمپنی نےدنیا بھر میں اپنے درجنوں 777طیارے گرائونڈ کرنے کی تصدیق کردی ہے ، برطانیہ نے بوئنگ کےطیاروں پر عارضی پابندی لگادی ہے ، تاہم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے بوئنگ 777طیاروں کو آپریشنل رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس کے بیڑے میں شامل 12 بوئنگ 777 طیارے جنرل الیکٹرک انجن کے حامل ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جنرل الیکٹرک انجن والے 777 طیارے نہایت محفوظ تصور کیے جاتے ہیں اور پوری دنیا میں تقریباً ایک ہزار کی تعداد میں استعمال ہو رہے ہیں۔بوئنگ کمپنی کی ترجمان کے مطابق پریٹ اینڈ وٹنی انجن والے تمام 128 طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ امریکی شہر ڈینور سے روانہ ہونے والی ایک پرواز کے دوران طیارے میں آگ بھڑکنا ہے، جس کی امریکی ریگولیٹر تحقیقات کر رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی ترجمان نے اپنے پیغام میں تمام 777 طیاروں، جن میں مذکورہ انجن استعمال کیے گئے تھے، کو گراؤنڈ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین