• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد، راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں سے5سالہ بچے سمیت 4افراد کو اغواء کرلیا گیا۔تھانہ رمنا میں عابد حسین نے رپورٹ درج کرائی کہ تنویر عباس نے اس کی15 سالہ ہمشیرہ (ک) کو اغوا کر لیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہو ئے ملزم کو گرفتار کر کے لڑکی کو بازیاب کر لیا۔تھانہ بنی گالہ کے علا قے میں عبدالوہاب کے 11سالہ بیٹے عبدالجبار کو نامعلوم افراد اغواء کر کے لے گئے۔ تھانہ سول لائن پولیس کو اظہر سعید نے بتایاکہ نامعلوم ملزموں نے میری 20سالہ بیٹی (ف) اور میرےنواسے حیدر عمر5سال کو اغواکر لیا۔
تازہ ترین