• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت میں گیلانی کی شہباز شریف سے اہم ملاقات


لاہور کی احتساب عدالت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی لاہور کی احتساب عدالت پہنچے جہاں انہوں نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔

یوسف رضا گیلانی نے میاں شہباز شریف کے صاحبزادے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف سے مشاورت بھی کی۔


احتساب عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر مخدوم احمد محمود بھی یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ تھے۔

سید یوسف رضا گیلانی سینیٹ کی رکنیت کیلئے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں لاہور آئے ہیں۔

اسی سلسلے میں انہوں نے صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف سے جیل میں ملاقات کی۔



سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی جاتی امراء میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کے سلسلے میں آج میاں شہباز شریف کو پیش کیا گیا۔

تازہ ترین