• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف ڈیزائنر علی ذیشان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان فیشن انڈسٹری کے نامور ڈیزائنر علی ذیشان اور اُن کی اہلیہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

علی ذیشان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ اور اپنے نومولود بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔


 تصویر میں علی ذیشان نے گود میں اپنے بیٹے کو اُٹھایا ہوا ہے جبکہ وہ اور اُن کی اہلیہ محبت بھری نگاہوں سے اپنے بیٹے کو دیکھ رہے ہیں۔

علی ذیشان نے یہ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سورۃ الرحمٰن کی ایک آیت کا انگریزی زبان میں ترجمہ لکھا۔

اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے لکھا کہ ’الحمداللّہ! اللّہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔‘

علی ذیشان نے بتایا کہ ’اُنہوں نے اپنے بیٹے کا نام جان شیر علی رکھا ہے۔‘

واضح رہے کہ حالیہ برائیڈل کیٹور ویک (بی سی ڈبلیو) 2021 کی رنگا رنگ تقریب کے آخری روز علی ذیشان نے اپنی حاملہ اہلیہ کے ہمراہ ریمپ پر واک کی تھی۔

علی ذیشان کا شمار پاکستان کے معروف اور شہرت یافتہ ڈیزائنرز میں ہوتا ہے۔

تازہ ترین