• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور کا ساس، نندوں اور سوتیلے بچوں سے گہری وابستگی کا مظاہرہ

بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور خان نے اپنی ساس شرمیلا ٹیگور، نندوں سوہا علی خان اور صبا علی خان، سوتیلے بچوں سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان کے ساتھ اپنی گہری وابستگی شیئر کی ہے۔

جس کے مطابق ماضی میں ایک بار شرمیلا ٹیگور نے کہا تھا کہ جب ان کے مرحوم شوہر منصور علی خان اسپتال میں داخل ہوئے اور بعدازاں انکا انتقال ہوا تو کرینہ کپور جن کی ایک روز قبل ہی سالگرہ منائی گئی تھی، اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کسی چٹان کی طرح کھڑی رہیں۔

اس پوسٹ کے مطابق ایک دفعہ شرمیلا ٹیگور کرینہ کپور کی گفتگو پر مبنی پروگرام واٹ وومن وانٹ میں شریک ہوئیں جہاں کرینہ نے ان سے پوچھا تھا کہ وہ اپنی بہو کے اندر سب زیادہ کیا چیز دیکھنے کی خواہشمند ہونگی جس پر شرمیلا نے جواب دیا تھا کہ میں نے تمھیں اس وقت دیکھا تھا جب ٹائیگر (منصور علی خان پٹودی) اسپتال میں تھے اور تم نے اس دوران اپنے اوپر بالکل توجہ نہ دی تھی۔

اس دن 21 ستمبر تھا جو کہ تمھاری سالگرہ کا دن ہوتا ہے اور اگلے روز یعنی 22 ستمبر کو ٹائیگر کا انتقال ہوگیا تھا۔ تم وہاں موجود رہیں، تم میرے بچوں اور خاندان کے فرد کی طرح ہو۔ مجھے یہ بات یاد ہے میں نے تمھیں مختلف موقعوں پر دیکھا ہے اور تم مجھے بہت حیرت انگیز نظر آئیں، یہی مجھے کہنا تھا۔

کرینہ نے اپنی ساس کے حوالے سے مزید کہا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ انھیں اتنی خوش اخلاق اور اچھی ساس ملیں۔


پوسٹ میں کرینہ نے اپنے مرحوم سسر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت مہربان اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک تھے میں جب بھی ملی تو وہ محبت سے مسکراہٹ کے ساتھ ملے، میری خواہش تھی کہ میرے پاس ان سے ملنے کے لیے اس سے زیادہ وقت ہوتا، مجھے اسکا افسوس ہے کہ ایسا نہیں ہوسکا۔ 

تازہ ترین