• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ہجرت کرکے آنے والے آبی پرندوں کی سالانہ گنتی مکمل

سندھ میں ہجرت کرکے آنے والے آبی پرندوں کی سالانہ گنتی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

ایک بیان میں محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں میں 6 لاکھ 12397 آبی پرندے سندھ میں دیکھے گئے، اس دوران کاٹن ٹیل نامی پرندے کو 30 سال بعد سندھ میں دیکھا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق دریائے سندھ پر 60 ہزار سے زائد وائٹ پیلکنز کو بھی دیکھا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 سالوں میں نایاب پرندوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کا مزید کہنا ہے کہ سال 2020 میں 7 لاکھ 41 ہزار 42 آبی پرندے سندھ پہنچے تھے۔

تازہ ترین