• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحے کے زور پر وارداتیں، شہری 5 گاڑیوں، 8 موٹرسائیکلوں سے محروم

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ،اسلام آباد میں متعدد وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ پانچ کاریں ، 8موٹرسائیکل اور 2 رکشے اڑا لئے گئے ۔ بھاری مالیت کےچیک بھی ڈس آنر ہو گئے ۔ تھانہ سٹی نے ستر ہزارروپے اور کیمرہ مالیتی ستر ہزارروپے چوری، تھانہ وارث خان نے موبائل ونقدی چھیننے، دوسری واردات مٰیں بینک کے اندرشہری سے 37ہزارروپے ہتھیانے ، تھانہ نصیر آباد نے دکان میں داخل ہوکر موبائل ونقدی چھیننے ، دوسری واردات مٰیں دس لاکھ روپے مالیت کی تاریں اور سواد و لاکھ کی نقدی چوری ، تھانہ صدربیرونی نے پانچ مرغے اور ایک بکری چوری ، تھانہ روات نے پانچ تولے طلائی زیورات اور نقدی چوری ، تھانہ کینٹ نے ایک لاکھ روپے کی جعلی کرنسی دینے والے دو ملزمان کو گرفتار، دوسرے واقعہ میں موبائل فروخت کرنےکے دوران ایک لاکھ روپے جعلی کرنسی دینے، تھانہ روات نے خاتون کے ساتھ دھوکہ، ملزم کے ضمانت کروانے کے بعد رقم واپس کرنے سے پر انکار ی ہونے، سبزی منڈی پولیس نے موٹر سائیکل اور 15ہزار روپےکل مالیتی 45 ہزار روپے چھیننے، آئی نائن پولیس نے موبائل ، بٹوا جس میں نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ تھے کل مالیتی 55ہزار روپے چھیننے، لوہی بھیرپولیس نے 15ہزار روپے، دو لاکھ روپے کا کیمرہ اور طلائی زیورات چوری ،کورال پولیس نے موبائل فون اور ایل ای ڈی کل مالیتی 43ہزار روپے چوری، کھنہ پولیس نے باڑے سےتین مویشی چوری ، بہارہ کہو پولیس نے شٹر اٹھا کر سامان چوری کی کوشش کرنےسمیت مقدمات درج کرلئے ۔
تازہ ترین