• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں اپوزیشن کو عوام کی نہیں لانگ مارچ کی فکر ہے،سعید مغل ایم بی ای

برمنگھم(پ ر) سابق مشیر حکومت آزاد جموں وکشمیر محمد سعید مغل ایم بی ای نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام بے روزگاری ، بھوک افلاسوں سے تنگ آکر خود کشیاں کررہی ہےلیکن حکومت اور اپوزیشن اقتدار اور ذاتی مفاد کی خاطر ایک دوسرے کے خلاف دست وگریباں ہیں، احتجاج اور لانگ مارچ پر کروڑوں کی رقم خرچ کررہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔نیب کے مجرم عدالتوں سے ضمانت پر رہا ہورہے ہیں اور کرائے کے لوگ ان کا استقبال کرکے ان پر پھول نچھاور کررہے ہیں عوام کو اچھے برے کی تمیز کرنی چاہئے، ملک کو تباہ وبرباد کرنے والوں کی بجائے پاکستان کو مضبوط اور مستحکم کرنے والوں کا ساتھ دیا جائے بددیانت سیاسی لوگوں کو مسترد کرکے دیانت دار قیادت کو منتخب کیاجائے۔

تازہ ترین