• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں تجارتی خسارہ 9 فیصد بڑھ گیا، وزارت تجارت

وزارتِ تجارت نے تجارتی اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں تجارتی خسارہ 9 فیصد بڑھ گیا ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق جولائی تا فروری تجارتی خسارہ 17 ارب 30 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 15 ارب 87 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا۔

جولائی تا فروری درآمدات 6.6 فیصد بڑھ گئیں جو 33 ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصہ میں درآمدات 31 ارب 51 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھیں۔

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں برآمدات میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا جو اس عرصے میں 16 ارب 30 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصہ میں برآمدات 15 ارب 64 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تھیں۔

جولائی تا فروری گندم کی درآمدات 90 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں، چینی کی درآمدات 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔

وزارت تجارت کے مطابق ان 8 ماہ میں کپاس کی درآمدات کا حجم 91 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا۔

تازہ ترین