• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلال آباد بم دھماکے میں خاتون ڈاکٹر جاں بحق

افغانستان کے شہر جلال آباد میں نصب بم دھماکے میں خاتون ڈاکٹر جاں بحق ہوگئیں۔

صوبائی حکام کے مطابق خاتون ڈاکٹر گھر سے دفتر جانے کے دوران بم دھماکے کا نشانہ بنیں۔

دھماکے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے، دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے ابھی قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل جلال آباد ہی میں مقامی ٹی وی کی تین خاتون ملازمین کو قتل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین