• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 531 پوائنٹس کی کمی


ملک میں سیاسی ہلچل تین روز میں تین مہینوں کا اضافہ کھا گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تین روز میں 2145 پوائنٹس گرگیا ہے۔

پاکستانی شیئرز بازار میں آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 531 پوائنٹس کمی سے 43 ہزار 691 پر بند ہوا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران آج 100 انڈیکس نے 801 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا، جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 43 ہزار 620 رہی۔

شیئر بازار میں 36 کروڑ شیئرز کے سوے ہوئے جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی۔

کاروباری دن میں مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 99 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 831 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین