• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا کی کتاب پر مبنی تصویر نیویارک کے بل بورڈ پر نصب

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جہاں اپنی فلموں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرنے کی ہر طرح سے حقدار ہیں اسی طرح حال میں آنے والی ان کی یاداشتوں پر مبنی تصنیف ’اَن فنشڈ‘ پر ان کی تحسین کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے منگل کو انھوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی کتاب کی ایک تصویر نیویارک شہر کے ایک بل بورڈ پر نصب کی گئی ہے۔

اس پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے پوسٹ شیئر کی ہے کہ ان فنشڈ نیویارک سٹی کے باہر پین اسٹیشن پر ایک چھ منزلہ بل بورڈ پر نصب کیا گیا ہے۔

انھوں نے پوسٹ میں مزید لکھا، یوم خواتین کے مہینے پر خواتین کی آواز کے حوالے سے خوشیاں منانے کے لیے یہ کافی ہے۔


انکی اس کامیابی پر ان کے بالی ووڈ کے پرانے ساتھیوں نے انھیں مبارکباد پیش کی ہے جن میں ریتک روشن نے امیزنگ لکھا جبکہ دیا مرزا اور فلم ڈائریکٹر ترون منشوکھانی نے بھی ایموجی سائن ڈراپ کیا ہے۔

تازہ ترین