• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمرے ’ففتھ جنریشن وار‘ لڑنے کیلئے لگائے گئے ہیں، پرویز رشید

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا سینیٹ بوتھ میں کیمروں کی موجودگی پر کہنا ہے کہ سینیٹ پولنگ بوتھ پر کیمرے ’ففتھ جنریشن وار‘ لڑنے کے لیے لگائے گئے ہیں۔

پرویز رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوپن بیلٹ نہیں تو فوٹو بیلٹ سے ہی کام چلاؤ اور اگر فوٹو بیلٹ کام نہ کرے تو صرف بیلٹ سے کام لیا جائے۔

پرویز رشید نے کہا ہے کہ بیلٹ چاہے کوئی سا بھی ہو چل جائے گا۔

واضح رہے کہ سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگا ہونے پر شدید احتجاج کیا ہے اور بوتھ اکھاڑ کر سیکریٹری سینیٹ کی نشست پر رکھ دیا جس کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ کی جانب سے پولنگ بوتھ دوبارہ بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

پریزائیڈنگ آفیسر مظفر شاہ نے کہا ہے کہ پولنگ بوتھ دوبارہ بنے گا اور کوئی بھی فریق پولنگ بوتھ کو دیکھ سکے گا۔

تازہ ترین