• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کیخلاف اتحاد مضبوط بنانے کیلئے پنٹاگون چیف ایشیا کے دورے پر، بااعتبار دفاع قائم کریں گے، لائیڈ آسٹن

واشنگٹن (اے ایف پی /جنگ نیوز )امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ وہ امریکی اتحادیوں کے ساتھ فوجی تعلقات بڑھانے اور چین کے خلاف ’قابل اعتماد دفاع‘ کو مضبوط کرنے کے لیے ایشیا کا دورہ کر رہے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یہ بات ہفتے کو صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پنٹاگون کے سربراہ کی حیثیت سے یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔امریکی وزیر دفاع اس دورے میں ٹوکیو، نئی دہلی اور سیول میں اپنے اتحادیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد اتحاد اور شراکت داری ہے۔ اس کا مقصد صلاحیتیں بڑھانا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب امریکا مشرق وسطیٰ میں شدت پسندوں کے خلاف برسرپیکار تھا تو اس وقت چین تیزی سے اپنی فوجی صلاحیت بڑھا رہا تھا۔

لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ ’ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارے پاس چین یا کسی بھی اور ملک، جس کی وجہ سے امریکا کو خطرہ ہو، کے خلاف بااعتبار دفاع قائم کرنا ہے۔

تازہ ترین