• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر نیچے آگیا، معیشت درست سمت میں جارہی ہے، حماد اظہر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوارحماد اظہر نے کہا ہے کہ ‏معیشت درست سمت میں جارہی ہے ڈالر کی قیمت بھی نیچے آئی ہے، کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ وزیراعظم کی پوری کوشش ہے کہ مہنگائی کا بوجھ لوگوں پر کم سے کم پڑے اور 7.8 ارب روپے کا پیکج اسی کوشش کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا سب سے زیادہ وقت مہنگائی کو نیچے لانے پر صرف ہوتا ہے اور ہمیں اتنی تباہ حال معیشت ملی تھی کہ تمام کوششوں کے باوجود قرضوں کے بوجھ سے نمٹنا آسان نہیں ہے، ۔

تازہ ترین