• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن فنڈنگ کیس، عمران خان کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی نوٹس جاری

فارن فنڈنگ کیس، عمران خان کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی نوٹس جاری 


کراچی(ٹی وی رپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بطور پی ٹی آئی چیئرمین اور اسکروٹنی کمیٹی کو نوٹس جاری کردیا۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ کمیٹی کی رپورٹ آجائے اس کے بعد معاملہ دیکھیں گے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور اسکروٹنی کمیٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کر دی۔الیکشن کمیشن ممبر خیبرپختونخوا ارشاد قیصر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی سے بینک اکاؤنٹس اور فنڈز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی، پتہ ہی نہیں چلتا کہ دوسری پارٹی نے ریکارڈ جمع کرایا یا نہیں۔

تازہ ترین