• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)روپے کی قدر میں بہتری کا رحجان ، ڈالر کی قیمت 157 روپے سے بھی کم ہو گئی۔ منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید 40پیسے گھٹ گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 156.90سے کم ہو کر 156.50روپے اور قیمت فروخت 157.00 روپے سے کم ہو کر156.60روپے ہو گئی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 40پیسے کی کمی سے 156.90روپے سے کم ہو کر 156.50 روپے اور قیمت فروخت 30پیسے کی کمی سے 157.10روپے سے کم ہو کر 156.80 روپے ہو گئی ۔

تازہ ترین