• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء عزیز کی والدہ نے بیٹی کو پاگل کہہ دیا ؟

پاکستان کی معروف اداکارہ اقراء عزیز کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کی والدہ نے اُنہیں ویڈیو بنانے کی عادت پر پاگل قرار دے دیا ہے۔

فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پراقراء عزیز کی ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن کی والدہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اقراء عزیز کی والدہ کا بھی بیٹی سے وہی شکوہ ہے جو آج کل ہر ماں اپنے بچوں سے متعلق کرتی نظر آ تی ہیں، دوسری ماؤں کی طرح اقراء عزیز کی والدہ بھی بے تحاشہ موبائل استعمال کرنے پر اقراء سے نالاں نظر آرہی ہیں۔


اقراء عزیز کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ویڈیو بنا رہی ہیں اور ساتھ میں اپنی والدہ کی جانب کیمرہ گھماتی ہیں جس پر اُن کی والدہ کا اقراء عزیز کو کہنا ہے کہ ’تم تو ہر وقت بس ویڈیو بناتی رہا کرو پاگل لڑکی۔‘

یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے متعدد پیجز پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اقراء عزیز کے مداحوں کا اُن کا خوب مذاق اڑاتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ گھر گھر کی کہانی ہے، سب ہی والدین کا آج کل اپنی اولاد سے یہی شکوہ ہے۔

واضح رہے کہ اقراء عزیز نے حال ہی میں وی لاگنگ کے لیے اپنا یو ٹیوب چینل بھی لانچ کیا تھا جس سے متعلق وہ آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک بھی نظر آرہی ہیں۔

تازہ ترین