• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی اور کے اپوائنٹمنٹ لیٹر پر 32 سال نوکری کرنے والا اہلکار فارغ

پولیس میں کسی اور کے اپوائنٹمنٹ لیٹر پر 32 سال نوکری کرنے والا اہلکار بالآخر گرفت میں آگیا، جسے محکمے نے جعل سازی کرنے پر فارغ کردیا۔

کسی اور کے اپوائنمنٹ لیٹر پر 32 سال نوکری کرنے والا پولیس اہلکار فارغ کردیا گیا، اسلام آباد میں 1989 میں محکمہ پولیس نے اعجاز غلام مصطفیٰ وگھیو کو نوکری دی۔

اعجاز غلام مصطفیٰ کے اپوائنٹمنٹ لیٹر پر جعلسازی کرکے اعجاز احمد ترین نے نوکری حاصل کرلی،1997ء میں سیاسی اثر و رسوخ پر اس نے اپنا ٹرانسفر سندھ پولیس میں کروالیا۔

اعجاز ترین نے سندھ میں آؤٹ آف ٹرین ترقیاں حاصل کیں اور ایس پی کے عہدے تک پہنچ گیا تو سپریم کورٹ نے اس طرح ترقی پانے والے تمام افسران کو سابقہ عہدوں پر بحال کردیا۔

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اعجاز دوبارہ انسپکٹر ہوا اور سنیارٹی کی درخواست دی، اس معاملے پر اعجاز ٹریبونل کورٹ گیا جہاں معاملہ سامنے آگیا۔

ٹریبونل نے کارروائی کے دوران اسلام آباد پولیس سے اپوائنٹمنٹ لیٹر منگوایا، اسلام آباد پولیس کے اپوائنٹمنٹ لیٹر سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق صورتحال واضح ہونے کے بعد اعجاز ترین سے تمام مراعات واپس لے لی گئیں اور سندھ پولیس نے اسلام آباد پولیس کو کارروائی کے لیے خط لکھ دیا۔

اعجاز ترین سمیت 35 افسران نے اسلام آباد سے سندھ میں تبادلہ کرایا تھا، یہ کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ پولیس نے تمام پولیس اہلکاروں کا ریکارڈ اسلام آباد پولیس سے مانگ لیا گیا۔

تازہ ترین