• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفارتخانے کیلئے کورونا ویکسین لیکرخصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا

امریکی سفارتخانے کے لیے کورونا ویکسین لے کرخصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا، خصوصی طیارہ واشگنٹن سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا۔

پاکستان آنے والے خصوصی طیارے کے ذریعے کورونا ویکسین 4 پاؤچز میں لائی گئی ہیں جن کا وزن 96 کلوگرام ہے۔

امریکی سفارتخانے کے عملے نے کورونا ویکسین اسلام آباد ایئرپورٹ پر وصول کی۔

ذرائع کے مطابق امریکی خصوصی طیارہ اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگیا۔

تازہ ترین