• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات میں تاخیر پر اسکروٹنی کمیٹی سے جواب طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، این این آئی) الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ فراہم کرنے کے معاملے پر اکبر ایس بابر کی درخواست پر اسکروٹنی کمیٹی سے جواب طلب کر لیا ۔ پیر کو ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4 کنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی ۔ فنانس ٹیم پی ٹی آئی کے مطابق صبح ہی الیکشن کمیشن سے نوٹس ملا ہے۔ ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہاکہ آج کے دور میں کیسے ممکن ہے نوٹس کی اطلاع نہ ہو۔ دور ان سماعت اسکروٹنی کمیٹی کے سربراہ ڈی جی لاء ارشد خان کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور کہاکہ اپنے آرڈر پر قائم ہوں کہ اکبر بابر کو دستاویزات نہیں دے سکتے، اکبر ایس بابر نے اپنا کیس خود ثابت کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اکبر بابر پی ٹی آئی کی دستاویزات لینے کے اہل نہیں، بطور کمیٹی سربراہ اپنا حکم جاری کیا ہے۔ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہاکہ حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں۔ وکیل نے کہاکہ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کا ریکارڈ کہاں سے جمع کرائیں؟ ہمارا کام صرف کمیٹی کو معلومات دینا تھا۔ وکیل اکبر بابر نے کہاکہ اسکروٹنی کمیٹی نے قرار دیا پی ٹی آئی دستاویزات دینے کی مخالفت کر رہی ہے۔ سربراہ اسکروٹنی کمیٹی نے کہاکہ اکبر بابر بار بار دراخواستیں دیتے رہتے ہیں، اکبر بابر درخواستیں دیتے رہے تو اسکروٹنی کبھی مکمل نہیں ہوگی۔ سربراہ سکروٹنی کمیٹی نے کہاکہ ابھی بھی اکبر بابر کی دو درخواستیں زیر التواء ہے ہیں۔

تازہ ترین