صدر مملکت عارف علوی کے نام ایران کے صدر حسن روحانی نے نوروز کے موقع پر خط تحریر کیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق ایرانی صدر نے کہا ہے کہ نوروز کا قدیم تہوار امید، خوشیوں، غم اور اداسی سے آزادی کا احساس جگاتا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ دنیا نے گزشتہ سال کورونا وبا اور اس کے متعدد سماجی اور معاشی چیلنجز کا سامنا کیا۔ امید ہے اس سال نوروز دونوں ممالک کے لوگوں کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ امید کرتاہوں کہ نیا سال پوری دنیا کی خوشیاں، نعمتیں اور سکون واپس لائے گا۔ خط میں انھوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے حضور آپ کی کامیابی اور اچھی صحت کیلئے دعاگو ہوں۔