• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرینوں کے اوقات میں پابندی کے لیے انجن اچھی حالت میں رکھے جائیں، ڈی ایس کراچی

رپورٹ: اعجاز احمد
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) پاکستان ریلوے، کراچی ڈویژن محمد حنیف گل نے ہدایت دی ہے کہ لوکوموٹوز (انجن) بہترین حالت میں رکھے جائیں، کیوں کہ ان کی اچھی حالت ٹرینوں کے اوقات میں پابندی اور ایندھن کے بہتر استعمال میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

وہ جمعرات کو کوٹری ڈیزل شیڈ کا دورہ کررہے تھے، ڈپٹی ڈی ایس رولنگ اسٹاک ابراہیم میمن، ٹرانسپورٹیشن آفیسر غلام فرید اسد، انجینئر مجیب الرحمٰن اور اسسٹنٹ آپریشن آفیسر شاہد حسین خلجی بھی ان کے ساتھ تھے۔


ڈی ایس نے کہا کہ گرمیوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے انجنز میں جو مسائل پیدا ہوتے ہیں ان سے بچا جائے، کوٹری ڈیزل شیڈ ایک اہم تنصیب ہے، کیوں کہ پیپری سے روہڑی تک 430 کلومیٹر ٹریک پر صرف کوٹری میں ہی شیڈ ہے۔ لہٰذا اس راستے میں انجن فیل ہونے کی صورت میں کوٹری شیڈ سے ہی انجن فراہم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے رننگ روم کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں روایتی سندھی اجرک پہنائی گئی۔

تازہ ترین