• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہر خان نے فوٹوگرافرز کے ہاتھوں کو سینیٹائز کیا

دو ہفتے قبل ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مبینہ طور پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے الزام پر اپنے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد بالی ووڈ کی معروف اداکارہ گوہر خان آج ممبئی میں پاپا رازیز کو پوز دیتی نظر آئیں تاہم اس سے قبل انھوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پہلے انھیں سینیٹائز کیا جائے۔

دوسری جانب ممبئی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے دوران بالی ووڈ اداکار حفاظتی طریقہ کار کو یقینی بنانے کے لیے اضافی اقدامات کررہے ہیں۔

اس سے قبل دن میں اداکار شاہد کپور ممبئی ایئرپورٹ پر تین تہہ والے پروٹیکیشن پہنے نظر آئے۔

بعدازاں اداکارہ گوہر خان پاپا رازیز کے ہاتھوں پر تصاویر کے لیے پوز دینے سے قبل جراثیم کش اسپرے کرتی نظر آئیں۔ 

منگل کو گوہر خان اس وقت حیران ہوئیں جب فوٹو گرافرز کا ایک گروپ ان کی کار کے قریب ان کی تصویر بنانے کے لیے منتظر نظر آئے، پیلے رنگ کی شلوار قیمض میں ملبوس گوہر خان اس موقع پر اپنے ہاتھوں، کار کی سیٹ اور تمام فوٹو گرافرز کے ہاتھوں کو بھی سینیٹائز کرتی رہیں۔


انھوں نے اس موقع پر اپنا ماسک اسی وقت اتارنے پر اتفاق کیا جب وہاں موجود لوگ ایک محفوظ حفاظتی فاصلہ قائم کرینگے، انھوں نے فوٹو گرافرز کو پانی بھی پیش کیا۔

تازہ ترین