• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبس بے جا کی درخواست، طالبعلم پیش نہ کرنے پر ڈی پی اوعدالت طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے حبس بے جا کی درخواست میں طالبعلم پیش نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور کو 15 اپریل کو محبوس سمیت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ ہے عدالت عالیہ نے ایس ایچ او تھانہ عمرکوٹ کیخلاف بھی سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں محلہ محبوب آباد کالونی ڈیرہ غازی خان کی رہائشی خاتون صفیہ بی بی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس تھانہ عمر کوٹ کے ایس ایچ او اور اے ایس آئی کلیم اللّٰہ  نے اس کے بیٹے محمد علی اور بھتیجے جعفر حسین کو اغوا کر لیا جو کہ بی ایس سی کے طالب علم ہیں بعد ازاں حبس بے جا کی درخواست میں بیلف کی رپورٹ کے بعد ہائی کورٹ نے جعفر حسین کو عبوری طور پر رہا کیا اور دس روز کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی تھی لیکن پولیس نے چوتھے روز ہی دوبارہ جعفر حسین اور محمد علی کو گھر میں گھس کر اٹھا لیا۔ عدالت میں کونسل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تین بار محبوسان اور ایس ایچ او کو طلب کرنے کے باوجود پولیس عدالت کے احکامات کی پرواہ نہیں کر رہی عدالت عالیہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور کو 15 اپریل کو محبوساں سمیت پیش ہونے اور ایس ایچ او تھانہ عمرکوٹ کے خلاف سخت ایکشن عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین