• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے3 سالوں میں کراچی کو ایک ٹکا بھی نہیں دیا، اویس قادر شاہ

صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے 3 سالوں میں کراچی کو ایک ٹکا بھی نہیں دیا۔

اویس قادر شاہ نے اسد عمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کراچی کو بیانات کے سوا کچھ نہیں دیا۔


 انہوں نے کہا کہ جب بسیں ہی نہیں آئی تو گرین لائن پروجیکٹ اگست میں کیسے مکمل ہوگا۔

اویس قادر نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے میں جان بوجھ کر وفاق تاخیر کررہا ہے۔

تازہ ترین