• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر کشمیری اور پاکستانی اکاؤنٹس کو معطل کر رہا ہے، ترک میڈیا

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) ترک ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ’’ٹوئٹر‘‘ کشمیری اور پاکستانی اکاؤنٹس کو معطل کررہا ہے جبکہ بھارتی اکاؤنٹس اور گروپ منظم انداز میں کشمیریوں کو ہراساں کررہے ہیں۔ ان کے ساتھ بدتمیزی اور ٹرولنگ کر رہے ہیں۔ ایک نیوز چینل نے لندن میں مقیم کشمیروں کے حوالے سے کہا کہ ’’ٹوئٹر‘‘ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت پر تنقید کرنے والوں کے اکاؤنٹس بند کررہا ہے۔

تازہ ترین