• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مذہبی اقلیتوں کے تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن (اے پی پی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کورونا وبا کے سلسلے میں سخت لاک ڈاون ، شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کرنے والوں اور کسان مظاہرین کے ساتھ بہیمانہ برتاؤ روا رکھنے اور مقبوضہ کشمیر میں شہری آزادیاں سلب کرنے پر بھارت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا کہا ہے کہ بھارت مذہبی اقلیتوں کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکا ہے، مذہبی اقلیتوں پر حملوں میں ملوث جتھوں، اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا ، قاتلوں کو وسیع پیمانے پر استثنیٰ د یا جا تا ہے، لاک ڈاؤن سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی پر مزدوروں کو سخت سزائیں ،پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والوں کو گرفتار کیا گیا۔ تنظیم نے سٹیٹ آف دی ورلڈ ہیومن رائٹس 2020۔2021 کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں 149 ممالک میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ رپورٹ میں بھارت سے متعلق کہا گیاہے کہ بھارت مذہبی اقلیتوں کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکا ہے ،مذہبی اقلیتوں پر حملوں میں ملوث جتھوں اور پولیس افسران کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا اور قاتلوں اور حملہ آوروں کو وسیع پیمانے پر استثنیٰ د یا جا تا ہے اور اس حوالے سے احتساب کا فقدان ہے۔ گزشتہ برس مارچ میں کورونا کی وجہ سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے تارکین وطن مزدوروں کو اس حوالے سے ضوابط کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ لاک ڈاو ن کے ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار ہونے والوں میں اکثریت کا تعلق پسماندہ طبقات سے ہے۔

تازہ ترین