• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی این پی اور قومی وطن پارٹی کا پیپلز پارٹی کو مشورہ

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے دو اہم سیاسی جماعتوں بلوچستان نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی سے کہا ہے کہ وہ پی ڈی ایم سے اپنے اختلافات باہمی طور پر طے کرے اور جمہوریت کے لئے قائم کردہ پی ڈی ایم میں اپنا کردار نمایاں طور پر ادا کرے۔

با خبر زرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے گزشتہ دو ہفتوں میں پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سے رابطہ کرکے پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے اختلافات کے بارے میں ان کا مووقف جاننے کی کوشش کی ہے۔

تازہ ترین