• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین سے 8 سوالوں کے فوری جواب طلب


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے  جہانگیر ترین کو نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں آٹھ سوالوں کے فوری جواب طلب کیے گئے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے جہانگیر ترین کو 13 اپریل کو جواب لے کر حاضر ہونے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جہانگیر خان ترین کمپنی سیکریٹری کے ذریعے بھی جواب جمع کراسکتے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے نوٹس کے مطابق ایف آئی اے اگست 2020ء سے ان سوالات کےجواب مانگ رہی ہے، جہانگیرترین نے جمعے کو ایف آئی اے کے سوالات کے جوابات دینے کا وعدہ کیا تھا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین جے کے فارمز کی تمام مشینری کی اصل رسیدیں جمع کرائیں اور جے کے فارمز کے 35 ہزار ایکڑ کے رقبے کے ثبوت بھی جمع کرائیں۔

 نوٹس میں کہا گیا کہ جہانگیرترین متعلقہ بینک کی رپورٹ جمع کرائیں، مشینری اور 35 ہزار ایکڑ رقبے کی تخمینہ رپورٹ جمع کرائیں اور برطانیہ میں خریدی گئی جائیدادوں کی منی ٹریل دیں۔

تازہ ترین