• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابتدائی ناکامی کے بعد انڈسٹری چھوڑنے والا تھا، ابھیشیک بچن

بھارت کے نامور اداکار ابھیشیک بچن اس وقت بالی ووڈ کے بڑے ناموں میں سے ایک ہیں، تاہم ان پر ایک وقت ایسا بھی گزرا جب انھوں نے انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا، تاہم والد نے اُنہیں اس بھیانک فیصلے سے روکا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھیشیک نے اس وقت فلمی کیریئر میں ہار مان لی تھی جب ان کی ایک کے بعد ایک فلم ناکام ہورہی تھی۔ 

اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ابھیشیک نے بتایا کہ ’عوامی پلیٹ فارم  پر ناکام ہونا بہت ہی مشکل بات ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ابھیشیک نے بتایا کہ اس وقت سوشل میڈیا تو نہیں تھا، تاہم پھر بھی مجھے میڈیا سے پتہ لگتا تھا کہ لوگ میرے بارے میں برا بھلا کہہ رہے ہیں اور یہاں تک کہا جارہا ہے کہ مجھے اداکاری نہیں آتی۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر میں نے محسوس کیا کہ یہ میری غلطی تھی کہ میں انڈسٹری میں آیا، اور اب تک میں صرف کوشش کر رہا ہوں، کام نہیں کر رہا۔ 

ابھیشیک نے کہا کہ میں اپنے والد امیتابھ بچن کے پاس گیا اور انھیں اپنی روداد سناتے ہوئے کہا کہ میں اس انڈسٹری کے لیے نہیں بنا۔ 

انھوں نے بتایا کہ اس وقت ان کے والد نے انھیں فلم انڈسٹری چھوڑنے کے بھیانک فیصلے سے روکا۔ 

ابھیشیک نے بتایا کہ ان کے والد نے ان سے کہا تھا کہ ’میں نے تمھیں شکست خوردہ بننے کے لیے نہیں پالا۔‘

ان کا کہنا تھا والد نے کہا ’ہر صبح آپ کو اٹھنا ہے اور حالات کا مقابلہ کرنا ہے، بطور اداکار آپ اپنی ہر فلم کے ساتھ بہتر ہوتے جاتے ہیں۔‘

تازہ ترین