پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم کسی کے کھیل کا حصہ نہیں بنیں گے، اپنا کندھا استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی سیاست پر فیصلہ کرنا چاہ رہی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے 160 ایم پی ایز ہیں، ہمیں پنجاب کی زیادہ فکر ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ سینیٹ میں اب 57 ووٹ ہیں، پیپلز پارٹی سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد لے آئے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے سمجھوتے کا طعنہ ہمیں نہ دیں، پنجاب میں چوتھا امیدوار اس لیے کھڑا نہیں کیا کہ ہم اپنی تین سیٹوں کا رسک نہیں لینا چاہتے تھے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جن کے بارے میں محترمہ بے نظیر بھٹو نے ای میل لکھی تھی اسی کو پیپلز پارٹی نے ڈپٹی پرائم منسٹر بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ پیپلز پارٹی سے نہیں عمران خان سے ہے۔