• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری دادا کی آخری رسومات میں فوجی وردی پہنیں گے؟

شہزادہ ہیری شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے کے بعد شہزادہ فلپ کی آخری رسومات کے لیے فوجی وردی نہیں بلکہ سوٹ پہنیں گے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کے شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کے بعد ان سے ان کے اعزازی فوجی عہدے واپس لے لیے گئے تھے۔


ملکہ برطانیہ نے رواں سال کے آغاز میں ہی ہیری اور میگھن کی مالی امداد روکنے کے ساتھ ان کو ان کے اعزازی عہدوں سے بھی ہٹا دیاتھا ۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادہ چارلس دونوں اس تقریب کے لیے فوجی وردی پہنیں گے۔

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات اگلے ہفتے ونڈسر کاسٹل کے سینٹ جارج چیپل میں ہوں گی۔

کورونا وائرس کے ایس او پیز کے پیشِ نظر آخری رسومات میں صرف 30 سوگواران شامل ہوں گے جنہوں نے حفاظتی ماسک پہنے ہوئے ہوں گے۔

اس موقع پر پوری برطانوی قوم ایک منٹ کی خاموشی اختیا ر کرے گی جبکہ دوپہر 3 بجےآخری رسومات کو برطانیہ میں نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین