حکومت نے مہنگائی کےتمام ریکارڈ توڑ دئیے،عزیزالرحمٰن چن
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے مہنگائی کےتمام ریکارڈ توڑ دئیے،عزیزالرحمٰن چن

لاہور( سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں مہنگا ئی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے ضروریا ت زندگی کی اشیا ءکو عوام کی پہنچ سے دور کر دیا ہے جس سے ملک کے غریب لو گ اذیت میں مبتلاہیں۔ عمران کی حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کر کے مہنگائی کے تما م ریکا رڈ توڑ دئیے ہیں۔ جس کی وجہ سے عام لو گ اپنے گھر وں کے اخراجات پورے کر نے سے قا صر ہیں۔
لاہور سے مزید