رحیم یارخان:جن نکالنے کیلئے بدترین تشدد، خاتون کا بازو ٹوٹ گیا
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یارخان:جن نکالنے کیلئے بدترین تشدد، خاتون کا بازو ٹوٹ گیا

رحیم یارخان میں جعلی عامل نےجن نکالنےکے دوران خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا بازو توڑ دیا، خاتون پر ہوتے تشدد کی ویڈیو جیو نیوز نےحاصل کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق گلشن عثمان کی رہائشی خاتون نازیہ بی بی کے مطابق ان کی بھابھی مسرت بیگم کو مڈ درباری کے علاقے میں دم کرانے پیر صفدر شاہ کے پاس لے گئی تھی۔

ملزم نےجن نکالنے کی کوشش میں خاتون پر بدترین تشدد کیا اور بازو توڑ دیا، ویڈیو میں خاتون پر تشدد دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزم کے خلاف تشدد کی درخواست تھانہ سی ڈویژن میں دی گئی ہے تاہم ملزم مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید