• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود سے افغان ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ


وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغان وزیرِ خارجہ حنیف اتمر سے ان کی فون پر بات ہوئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے دورے پر گئے ہوئے پاکستان کے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یہ بات جاری کیئے گئے بیان کے ذریعے کہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ افغان وزیرِخارجہ حنیف اتمر سے پاک افغان تعلقات اور امن سے متعلق گفتگو ہوئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مفاہمت اور استنبول میں افغان امن عمل کے لیے پیش رفت کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ استنبول کانفرنس میں افغان ہم منصب حنیف اتمر سے ملنے کا منتظر ہوں۔


شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ استنبول کانفرنس کے بعد جلدہی افغان ہم منصب کو پاکستان مدعو کروں گا۔

وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بات چیت آگے بڑھانے کے لیے افغان ہم منصب حنیف اتمر سے پاکستان میں بات کروں گا۔

تازہ ترین