• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت نوازوں کے خلاف چینی فیصلوں پر ای یو کی تنقید

برسلز ( نیوز ڈیسک) یورپی یونین نے ہانگ کانگ کی جمہوری تحریک کے نمائندوں کے خلاف فیصلوں پر شدید تنقید کی ہے۔ برسلز میں یورپی یونین کے خارجی امور کے سربراہ جوزیپ بوریل کی خاتون ترجمان نے کہا کہ چین کے زیر انتظام اس خصوصی خطے میں پُر امن طریقے سے اپنے شہری حقوق کا استعمال کرنے والے افراد کو طویل قید کی سزائیں دینا بنیادی آزادی کی پامالی ہے اور یہ اقدامات چین کی طرف سے اپنی بین الاقوامی ذمے داریاں نبھانے پر سوال اٹھاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے یورپی یونین اور چین کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ چین ہانگ کانگ کو اپنا اٹوٹ انگ سمجھتے ہوئے اس میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کرتا۔
تازہ ترین