• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے کیخلاف پاکستان کی شکست شرمناک تھی : شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی کاکردگی شرمناک رہی۔

شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مڈل آرڈر کی خرابی بری طرح بے نقاب ہوگئی۔ بیٹسمین سلو وکٹ پر بری طرح ناکام رہے۔

شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر گزشتہ روز کھیلے گئے میچ  پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پچھلا میچ بھی ہارنے کی پوری کوشش کی تھی لیکن خوش قسمتی سے پچھلا میچ تو نہ ہار سکے لیکن وہ یہ میچ ہار گئے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین پر تنقید جائز ہے، میچ کھیلنے والوں کو پتہ ہے کہ وکٹ مشکل ہے، شاٹس نہیں لگ رہے تو پچ کو دیکھتے ہوئے اس کی طرح کھیلتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک شرمناک شکست تھی اب تیسرے میچ میں مضبوطی سے واپس آنا ہوگا۔


یاد رہے کہ پاکستان کے مقابلے میں کمزور حریف زمبابوے نے ہوم گرائونڈ پر پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں19رنز کی اپ سیٹ شکست سے دوچار کردیا، پاکستان کی بیٹنگ لائن خشک پتوں کی طرح اڑ گئی۔

زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 99 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی ۔

تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین