• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ منصوبہ کے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عبداللہ نے استعفیٰ دیدیا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) باخبر ذرائع کے مطابق رنگ روڈ منصوبہ کے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عبداللہ نے استعفیٰ دیدیا ۔ رنگ روڈ کیلئے بنائے گے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے سربراہ کے طور پر ایم عبداللہ تقریبا چار لاکھ روپے ماہانہ پر کام کررہے تھے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفی پراجیکٹ ڈائریکٹر کمشنر کو25اپریل کو جمع کرادیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم عبداللہ رنگ روڈ منصوبہ کیلئے آر ایف پی(ریکوسٹ فار پرپوزل)منسوخ کرنے سے دلبرداشتہ ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق استعفی کیلئے ایک ماہ کا نوٹس دینا تھا۔جس کیلئے ایم عبداللہ نے25اپریل تک کی تنخواہ چھوڑنے کے ساتھ ساتھ پانچ دن کی تنخواہ جمع کرانے کی پیش کش کی ہے۔متحرک پراجیکٹ ڈائریکٹر سابق کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو پہلے ہی ہٹا دیاگیا ہے۔جس کے باعث منصوبہ کے حوالے سے مختلف چہ میگوئیاں جاری ہیں۔اب ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر کے استعفی سے مزید شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین